اے ٹی ایم مشینیں بند؟ اسٹیٹ بینک نے افواہوں کی تردید کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

اے ٹی ایم
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو ذاتی معلومات شیئر نہیں کرنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ صارفین مشکوک آن لائن لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ آن ائن بینکنگ کی سہولت استعمال کرنے کے فوراً بعد لاگ آؤٹ ہوجائیں۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ بینک صارفین باقاعدگی سے اپنی بینک اسٹیٹمنٹ کا جائزہ لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشینیں کام کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں عوام کو اے ٹی مشینیں بند ہونے اور آن لائن لین دین کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویڈیو کھولنے پر موبائل فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلا گیا یہ پیغام نیا نہیں بلکہ گزشتہ 8سال سے  مختلف ممالک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔ آج کل پاکستان میں بھی وائرل ہورہا ہے۔ پیغام میں بتائی گئی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Posts