جو مشکل میں ہو اس کی مدد کریں، یہ ہمارا فرض ہے۔ مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو مشکل میں ہو، اس کی مدد کریں، یہ ہمارا فرض ہے۔ ہم عوام کی خدمت کیلئے تعلیم اور صحت کو اوّلین ترجیح سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا عظیم مقصد قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ہے۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مصروف تمام ریسکیو کارکنان، ڈاکٹرز، نرسز، امدادی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت عبادت ہے۔ عوامی خدمت کیلئے تعلیم اور صحت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا منشور اور نصب العین ہے۔ ہم نے انسانیت کی خدمت کیلئے ملک کی پہلی ائیر ایمبولینس کا پراجیکٹ شروع کیا۔ خدمت کا عزم نبھاتے ہوئے ہسپتال اور مراکزِ صحت کو اپ گریڈ کیاجارہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز اور مفت ادویات عوام کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کو موٹر ویز پر تعینات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے معاشرے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں ہر انسان عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل کرے۔ انسانیت کی خدمت کریں، مشکل میں دوسروں کی مدد کریں کیونکہ یہ ہماری روایت اور فرض بھی ہے۔

Related Posts