راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 2 سال قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے ایک پیشگوئی کی تھی جو سچی ثابت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیسز عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ وقت نے ثابت کردیا کہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ختم نہ ہونے کے باوجود اپنے خاطر خواہ نتائج لانے میں ناکام ہیں۔
آج سے 2 سال قبل اگست 2022 میں دئیے گئے بیان کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیر اعظم ہیں جن کو ایم کیو ایم اور بی اے پی جیسی اتحادی جماعتوں کے رہنما آنکھیں دکھا رہے ہیں۔
بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر سیاسی پریشر ککر کو سیاسی چولہے سے نہ ہتایا تو پھٹ جائے گا جبکہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، جن سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں رہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں، توشہ کانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جبکہ وفاقی حکومت مرکز میں وزیر اعلیٰ کے خلاف سازش تیار کرنے میں مصروف ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کا راستہ ختم کردے گی جبکہ غریب شخص بجلی کے بل اور گھر کے کرائے میں سے ایک ہی چیز ادا کرسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








