بھارتی اداکار پربھاس کو جوکر کہنے پر ان کے فینز نے اداکار ارشد وارثی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کا 1100 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں معروف اداکار پربھاس کے کردار پر تبصرہ وائرل ہوا۔
ایک پوڈکاسٹ میں ارشد وارثی سے فلم سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھاکہ میں نے کالکی فلم دیکھی مجھے نہیں اچھی لگی، اس میں پربھاس بالکل جوکر لگا، تم نے اس کو کیا بنا دیا؟ کیوں کرتے ہیں ایسا مجھے نہیں سمجھ آتا۔
ارشد وارثی کا یہ تبصرہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پربھاس کے فینز نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پربھاس کے فینز نے ارشد وارثی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاکر ان کی پوسٹ کے نیچے کمنٹس کرنا شروع کردیے۔
کچھ فینز نے ارشد وارثی کو پربھاس سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا تو کچھ نے کالکی اداکار کو ارشد سے بڑا اداکار قرار دیا۔
ایک مداح نے تو ارشد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا کہ پربھاس کی پارکنگ کے پیسے آپ کی پوری فلم کے بزنس سے زیادہ ہیں جبکہ کچھ نے ارشد کو ہی جوکر کہہ دیا۔

کچھ مداحوں نے ارشد کو کہا کہ آپ کی اوقات کیا ہے؟ جو آپ نے پربھاس کو جوکر کہا۔
واضح رہے کہ بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کی فلم ’کالکی‘ میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دپیکا پڈوکون اورڈشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
یہ فلم مختلف زبانوں میں رواں سال جون میں ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر 1100 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








