آئے دن دنیا بھر میں عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک عجیب اور چکرا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق شادی کے روز دلہن نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔
یہ واقعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیش آیا ہے، جہاں دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شخص کی عائشہ نام کی خاتون سے شادی ہوئی۔ شادی کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولے کے زیورات دیے گئے۔
متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے اگلے روز خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








