کراچی کو سستی کبھی نہیں ملے گی شائد، کے الیکٹرک نے اب بجلی کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ مانگ لیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Electricity Prices Set to Rise in October 2025
PHOTO: ONLINE

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے لیے ٹیرف میں اضافے کی کی درخواست کی منظوری کے ایک دن بعدکے الیکٹرک نے اب جولائی کے لیے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافی 3 روپے 9پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اگر درکواست منظور ہو جاتی ہے تو یہ اضافہ نومبر کے بجلی کے بلوں میں ظاہر ہو ا، جس سے کراچی کے رہائشیوں کے مالی بوجھ میں ممکنہ طور پر 10 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

نیپرا 29 اگست کو اس عارضی ایف سی اے ایڈجسٹمنٹ کے لیے کے ای کی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ اتھارٹی کے فیصلے سے مئی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2.59 روپے فی یونٹ اور جون کے لیے 3.17 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ اس پہلے کی ایڈجسٹمنٹ سے کراچی کے صارفین کی لاگت میں 6.2 بلین روپے کا اضافی حصہ ڈالنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان کے بعد کراچی میں بھی بجلی سستی کرنے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں تاہم کے الیکٹرک کی طرف سے بار بار فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافے کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو فوری بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

Related Posts