شائقین اب ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے کیونکہ، شیکھر دھون نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیوں کردیا؟، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Shikhar Dhawan announces his retirement from cricket

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ہندوستان کے لیے 13 سال پر محیط اپنے کیریئر کے اختتام کے حوالے سے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، جس میں انھوں نے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی کھیلے اور تینوں فارمیٹس میں بالترتیب 2315، 6793 اور 1579 رنز بنائے۔

شیکھر دھون نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کہانی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے صفحہ پلٹنا ضروری ہے۔ اسی لیے میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

 

38 سالہ نے ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ دسمبر 2022 میں چٹوگرام میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ون ڈے کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی 20 جولائی 2021 میں سری لنکا میں کھیلا تھا۔

شیکھر دھون نے 2018 سے ہندوستان کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ۔ آخری بار اپریل میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل 2024 میں پنجاب کنگز کے لیے میدان میں اترے لیکن انجری کے باعث ان کا سیزن قبل از وقت ختم ہوگیا۔

شیکھر دھون نے 2004 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں 505 رنز اور تین سنچریاں بنا کر شہرت حاصل کی۔ وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کے ساتھ وہ دہلی کے مضبوط بیٹنگ آرڈر کا حصہ تھے۔ وہ اپنی خوبصورت کور ڈرائیوز اور کٹس کے ساتھ اپنے مضبوط آف سائیڈ گیم کے لیے مشہور ہوئے۔

Related Posts