اسرائیل غزہ سرحد کے قریب اسرائیلی فوج پر حملوں کے بعد صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کے رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کے لیے تازہ احکامات جاری کیے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی خان یونس میں دو گھروں پر رات گئے اسرائیلی گولہ باری میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
اس قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والی بات چیت “تعمیری” رہی ہے لیکن تمام فریقین کو مجوزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے کیونکہ امریکی وفد اتوار کو دوبارہ ثالثوں سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مذاکراتی خلاء کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
دوسری جانب غزہ میں ایک 10 ماہ کا بچہ اب پولیو کی وجہ سے مفلوج ہو گیا ہے ، 25 سال سے زائد عرصے میں اس علاقے میں یہ پہلا کیس ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کیمپ میں بچے کے پولیو سے مفلوج ہونے کی اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے۔
اقوام متحدہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچے “سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں” کیونکہ غزہ کو انسانی امداد کی شدید قلت اور غذائی قلت میں اضافے کا
سامنا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں تقریباً40265 افراد ہلاک اور 93144 زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








