کراچی: کارساز حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے، حادثے کی ذمہ دار گاڑی ڈرائیو کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینجرز نے خاتون کو مشتعل افراد سے بچانے کیلئے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ کچھ مشتعل افراد کی آوازیں بلندہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے والی ویڈیو میں مشتعل افراد سے بات کرتے ہوئے حادثے کی ذمہ دار خاتون نتاشا نے کہا کہ “تم پاپا کو نہیں جانتے”۔ جس سے خاتون کی جانب سے مشتعل افراد پر اپنے والد کے اثر رسوخ کا اظہار ثابت ہوتا ہے۔
کارساز حادثے کے بعد خاتون کے وکیل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو لاکھوں روپے دینے کی آفر کی گئی، جس پر لواحقین کے ردِ عمل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں رقم کی پیشکش کو چھوٹی بات قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج سے 6روز قبل امیر خاندان کی خاتون نے پیچھے سے ٹکر مار کر ایک موٹر سائیکل کو کچل دیا جس پر عمران عارف اور آمنہ عارف سوار تھے۔ والد عمران عارف اپنی بیٹی کو نجی کمپنی سے گھر لے جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








