راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 29 مسافر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

بس کھائی میں گر گئی

آزاد کشمیر سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 29 مسافر جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس کو آزاد کشمیر کے علاقے حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس آزاد پتن پل کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر 22افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتیں قریبی ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس بزی لک کے مقام پر کھائی میں جاگری، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 زخمی ہوگئے جنہیں فوری قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ زائرین کی بس ایران سے آتے ہوئے بزی لک کے مقام پر بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمی افراد اور جاں بحق افراد کی میتوں کو بس سے نکالا گیا۔

Related Posts