ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور شریا دھنونتری کی خوفناک فلم ادبھوت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں ڈائنا پینٹی نے بھی اہم کردار نبھایا۔
گزشتہ روز ریلیز کیے گئے فلم کے ٹریلر کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ ہزاروں یوٹیوب صارفین نے فلم کے ٹریلر کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ فلم میں نواز الدین صدیقی ایک جاسوس کا کردار نبھا رہے ہیں۔
خوفناک فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی فنکارہ ایک بنگلے میں جوسر مشین کو از خود چلتا ہوا دیکھتی ہے۔ جب وہ خوفزدہ ہو کر جوسر کا سوئچ نکال دیتی ہے، تو جوسر مشین کی رفتار خودبخود تیز ہوجاتی ہے جو اس کے خوف میں اضافہ کرتی ہے۔
اداکارہ سوال کرتی ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، کیا آپ کو وہ معقول لگتا ہے؟ نواز الدین کھوجی کے کردار نبھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ عموماً کوئی کیس ہوتا ہے تو لوگ پولیس کو فون کرتے ہیں، آپ نے مجھ جیسے جاسوس کو کال کی۔
بطور جاسوس نواز الدین صدیقی یہ یقین رکھتے ہیں کہ جو دکھائی نہ دے، وہ بھی موجود ہوسکتا ہے۔ اسی دوران میری میتھیوز کا کردار ادا کرنے والی ڈائنا پینٹی سامنے آجاتی ہیں جو 3 حملوں کے دوران 1 کلومیٹر کے دائرے میں پائی گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








