پیسے نکالنا کتنا مشکل؟ اے ٹی ایم بندش پر پی ٹی اے کی وضاحت جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اے ٹی ایم
(فوٹو: پرو پاکستانی)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں اے ٹی ایمز کی بندش کے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا کتنا مشکل ہوگا؟ اس کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو ممکنہ طور پر آئی ٹی اور اے ٹی ایم نیٹ ورکس یا فنانشل سیکٹر کو متاثر کرسکے۔ میعاد ختم ہوجانے پر ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کے مطابق پی ٹی اے نے خبردار کیا تھا کہ لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل آپریٹرز کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے سے ملک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کے علاوہ اے ٹی ایمز متاثر ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر میں پی ٹی اے کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایل ڈی آئی لائسنس جاری ہونے سے 50 فیصد موبائل نیٹ ورک اور 10 فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Related Posts