پنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹیسٹ
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں روز قومی کرکٹ ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹس سے  شرمناک شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز 146رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیش کو دونوں اننگز کے باوجود صرف 30 رنز کا ہدف پورا کرنا تھا۔ بنگلہ دیشی بیٹرز نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ہدف پورا کرلیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث بنگلہ دیش سے شکست قریب آگئی، سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم پر تنقید شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے خلاف 6وکٹس کے نقصان پر 448رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کردی تھی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش نے پہلی اننگز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز کیلئے 565 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی۔ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم  دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔

اس کے بعد بھی بابر اعظم قومی ٹیم کیلئے زیادہ رنز نہ بنا سکے اور صرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز پہلے ہی 37 اور 1 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ کپتان شان مسعود کا بیٹ بھی خاموش نظر آیا۔

کپتان شان مسعود قومی ٹیم کیلئے صرف 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل پہلی اننگز کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔

Related Posts