پنجاب کے عوام کو مریم نواز کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو یوٹیوب

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیئر کر دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کی تصدیق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کرتے ہوئے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، الحمد للہ میری وزیر اعلی محترمہ مریم نواز عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں۔

ن لیگی خاتون رہنما نے کہا کہ ہمارے مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔

Related Posts