’کھل نائک 2‘ کب آ رہی ہے، سبھاش گئی نے اہم اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائک 2‘ کے پلاٹ کا اعلان کیا ہے جس میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف شامل ہوں گے۔

ایک تازہ انٹرویو میں معروف بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ سنجے دت نے جیل سے انہیں  خط لکھا تھا جس میں فلم کا سیکوئل بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔

سیکوئل کی کہانی بالو بلرام کی جیل سے واپسی، مدھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف کے شادی شدہ کرداروں اور ان کی زندگیوں پر مبنی ہوگی۔

سبھاش گھئی کے مطابق اسکرپٹ تقریباً دو سال سے تیار ہے اور نئی فلم میں سنجے دت بڑے کردار جبکہ ایک نیا ادا کار چھوٹے کردار میں نظر آئے گا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کھل نائیک 1993ء کی تہلکہ خیز ہندی کرائم فلم تھی۔ جو مکتا آرٹس لمیٹڈ کے تحت سبھاش گھئی نے لکھی، ہدایت کی اور پروڈیوس کی۔ فلم میں سنجے دت بطور ولن، مادھوری اور جیکی شروف جیسے اسٹارز نے کام کیا ہے۔ کہانی سب انسپکٹر رام (شروف) اور اس کی پولیس سہیلی گنگا (ڈکشٹ) کے ذریعہ مجرم بلو (دت) کے فرار اور گرفتاری کی کوشش پر مرکوز تھی۔

Related Posts