رنویر اور دپیکا نے شاہ رخ کا پڑوسی بننے کیلئے 100کروڑ کی ادائیگی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ اور اہلیہ دپیکا پدوکون نے شاہ رخ خان کا پڑوسی بننے کیلئے 100 کروڑ کی ادائیگی کردی ہے۔ دونوں فنکار اپنی نئی رہائش گاہ میں شفٹنگ کیلئے تیار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ نے نیا پتہ حاصل کرلیا ہے جہاں وہ جلد شفٹ ہونے والے ہیں۔ فنکار جوڑی نے ممبئی کے علاقے بیندرا میں 100 کروڑ کا اپارٹمنٹ خریدا ہے جو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کے پڑوس میں واقع ہے۔

نئی بلڈنگ کی ویڈیو نے مداحوں میں جوش و خروش اور سنسنی پھیلا دی کیونکہ 100 کروڑ کی یہ کثیر المنزلہ عمارت اب اپنی تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا ستمبر میں والدین بننے والے ہیں اور اب نئے گھھر میں شفٹ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں فنکاروں کی 100کروڑ کی رہائش گاہ تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔ منی کنٹرول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ نے کثیر المنزلہ عمارت کی 16 سے لے کر 19ویں منزل تک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون 11 ہزار 266 اسکوائر فٹ پر محیط رہائش گاہ کے مالک بن چکے ہیں جہاں نجی ٹیرس پر 1 ہزار 300 اسکوائر فٹ کی مزید گنجائش موجود ہے۔ نئی بلڈنگ فی الحال زیر تعمیر ہے جو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت سے کچھ ہی میٹرز کے فاصلے پر ہے ۔

رہائشی عمارت سے سمندر کا مدہوش کن نظارہ  اور دیگر خوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ رنبیر کپور اور دپیکا پدوکون نے علی باغ کے علاقے میں بھی 2 سال قبل کروڑوں کا ایک بنگلہ خریدا تھا جس پر مداحوں نے فنکار جوڑے کو مبارکباد بھی دی تھی۔

Related Posts