بالی ووڈ فلم استری 2 کا باکس آفس پر راج ہے جس نے بلاک بسٹر فلم کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ استری 2 نے یہ مقام 2 ہفتوں میں حاصل کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ساز امر کوشک کی بلاک بسٹر ہارر کامیڈی فلم استری کے سیکول استری 2 نے ہر گزرتے روز کے ساتھ نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بدھ کے روز بھی استری 2 کا باکس آفس پر راج ہے جس نے تھیٹرز میں 14روز مکمل کرلیے۔
فلم کے ریکارڈز کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ استری 2 نے سب سے بڑا ریکارڈ توڑا ہے۔ ساؤتھ انڈسٹری کے ہیرو یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ فلم جو 15اگست کو ریلیز کی گئی تھی، ایک بلاک بسٹر فلم بن چکی ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم نے باکس آفس پر آل ٹائم بلاک بسٹر کہلانے والی 8ویں بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ 14روزہ بزنس میں فلم نے باہو بلی دی بیگننگ کا 421 کروڑ کا ریکارڈ توڑ کر 424 کروڑ کا بزنس کرلیا,جس کی تفصیل سامنے آگئی۔
- Week 1: Rs 291.65 crore
- Friday: Rs 17.5 crore
- Saturday: Rs 33 crore
- Sunday: Rs 42.4 crore
- Monday: Rs 18.5 crore
- Tuesday: Rs 11.75 crore
- Wednesday: Rs 9.25 crore
- Total: Rs 424.05 crore
اسی طرح فلم نے اپنے دوسرے بدھ کے روز 9اعشاریہ 25 کروڑ کمائے اور یش کی فلم کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہی۔ فلم میں ورون دھون، راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانا اور پنکج ترپاٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم کی کامیابی میں اپنا کردار نبھایا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








