پی ٹی آئی کے سینیٹر نے عمران خان کو دہشت گردی کا ماہر کیوں کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سینیٹر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کا ماہر قرار دے دیا ہے، جس پر انہوں نے اصرار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران جوشِ خطابت میں تحریکِ انصاف کے سینیٹر دوست محمد اپنی ہی پارٹی کے قائد عمران خان کو دہشت گردی کا ماہر کہہ گئے جس پر پریزائڈنگ آفیسر عرفان صدیقی نے ان کی اصلاح کی۔

خطاب کے دوران سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کہا جاتا ہے کہ گدھا گم ہوجائے تو آنکھیں بند کرلیتا ہے، گدھا سمجھتا ہے کہ آنکھیں بند کرنے سے وہ کسی کو دکھائی نہیں دے رہا۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ عمران خان کو رہا کریں۔

سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ آپ بھی اپنی آنکھیں کھولیں اور عمران خان کو رہا کریں، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی کے ماہر ہیں۔ پریزائڈنگ آفیسر عرفان صدیقی نے اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جملے پر نظرِ ثانی کریں، یہ نہ کہیں۔

پریزائڈنگ آفیسر نے کہا کہ یہ نہ کہیں کہ عمران خان دہشت گردی کا ماہر ہے۔ سینیٹر دوست محمد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری جماعت کے ہیں، اس لیے یہ کہہ رہے ہیں، عمران خان کو افغانستان میں بھی استاد مانا جاتا ہے۔

ایک بار پھر سینیٹر عرفان صدیقی نے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عمران خان دہشت گردی کے خاتمے میں ماہر ہیں؟ سینیٹر دوست محمد نے کہا کہ عمران خان دہشت گردی کا ماہر ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چلیں یہی سہی، اگر آپ اصرار کررہے ہیں۔

Related Posts