قندھار ہائی جیک ایک طیارہ جس میں 175 سے زیادہ مسافر سوار تھے مسلح افراد نے قبضہ کر لیا ، یہ سیریزایک سچی کہانی پر مبنی ہے جو پائلٹ، مسافروں، اور سیاست دانوں کے گرد گھومتی ہے، یہ واقعہ ایک بین الاقوامی سفارتی بحران کی شکل اختیار کر گیاتھا اور ہندوستانی تاریخ کا سب سے طویل طیارہ ہائی جیکنگکیس تھا، اس کہانی پر سیریز نیٹ فلکس پر آن لائن دستیاب ہے۔
یہ سیریز 24 دسمبر 1999 کو پیش آنے والی ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے ایک انڈین ایئرلائن کے طیارے کو فلمی انداز میں ہائی جیک کر کے چند دہشت گرد قندھار لے گئے تھے۔
دہشت گردوں نے بھارت کی جیل میں بند خطرناک دہشت گرد مولانا مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بھارتی حکومت کے پاس مسعود اظہر کو رہا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا تاکہ جہاز میں موجود لوگوں کی جانیں بچ سکیں۔ اسی واقعے کو اب ویب سیریز بنا دیا گیا ہے۔
انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں نصیر الدین شاہ، اروند سوامی، پنکج کپور، وجے ورما، دیا مرزا، منوج پاہوا اور کئی دوسرے تجربہ کار اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
جب سے یہ شو نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوا ہے، اس سیریز نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، سنسنی اور سسپنس کے شوقین افراد کیلئے یہ ایک بہترین سیریز ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








