آتش فشاں کے قریب سے مسافر اٹھانیوالا روسی ہیلی کاپٹر 22افراد سمیت لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

روسی ہیلی کاپٹر
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

ماسکو: روس کے مشرقی جزیرہ نما علاقے کامچیٹکا میں آتش فشاں کے قریب سے مسافر اٹھانے والا روسی ہیلی کاپٹر 22 افراد سمیت لاپتہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کےمسافروں میں زیادہ تر سیاح شامل ہیں۔ انٹرا فیکس نیوز ایجنسی کا فیڈرل ائیر ٹرانسپورٹ ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 آتش فشاں وچکازیٹز کے قریب ایک بیس سے روانہ ہوا تھا۔

لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کو 4 بجے پہنچنا تھا، تاہم روسی ہیلی کاپٹر کا عملہ رپورٹ نہیں کرسکا۔ گورنر جزیرہ نمائے کامچیٹکا نے ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سوا 4 بجے کے لگ بھگ ہم ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر سے رابطہ کھو بیٹھے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار 22 افراد میں سے 19مسافر جبکہ 3 عملے کے اراکین شامل تھے۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں جس کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ امدادی ٹیموں کی توجہ دریائی وادی پر مرکوز ہے جہاں ہیلی کاپٹر پرواز کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ سوویت دور کے فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 کو روس میں زیادہ تر سفری مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر نے قدیم آتش فشاں وچکازیٹز کے قریب سے مسافروں کو سوار کیا تھا۔ جزیرہ نما کے قدرتی علاقے میں خطرناک مناظر اور فعال آتش فشاں موجود ہے۔

Related Posts