کوئٹہ، چمن پھاٹک پر چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 2افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماک
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے نزدیک ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں مچھ اور کولپور کے مابین ریلوے پل دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہوگئی تھی۔

گزشتہ ماہ کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل کی تباہی کے بعد کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی تمام ترٹرینوں کی آمدورفت بند ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہنا تھا کہ بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ ہوا۔

 

Related Posts