اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک کہ 9 مئی سانحے کا حساب نہ ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی این آر او مانگ رہی ہے۔ یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی خواہش نہیں رکھتے۔ عمران خان کو بھی فوج سے مذاکرات کی خواہش ہے۔
اظہارِ خیال کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ محمود اچکزئی سے میرا سوال ہے کہ کیا وہ فوج کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟ عمران خان سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں چاہتے۔ اس پر اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود اچکزئی کیا مؤقف رکھتے ہیں، یہ پوچھنا چاہتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محمود اچکزئی مجھے ٹوک سکتے ہیں، اپنی بات واپس لے لوں گا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ یہ نیا نظام نئی قیادت ہے، ان کو بھنگ کی طرح نشے کا شوق ہے، ان کو بار بار وہی یاد آجاتا ہے۔ مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، ورنہ منت کا کوئی نیا طریقہ نکال لیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








