امریکا نے کس ملک کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا ہے اور کیوں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر کا طیارہ
(فوٹو: عرب نیوز)

واشنگٹن: امریکہ کی جوبائیڈن حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ڈومینیکن ری پبلک میں موجود طیارے کو ضبط کرلیا ہے، وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی حکام نے صدر نکولس مادورو کے طیارے ڈوسالٹ فالکن 900 ای ایکس نجی طیارے کو امریکی ریاست فلوریڈا منتقل کردیا جسے صدر وینزویلا کے صدر اور اعلیٰ حکام استعمال کر رہے تھے۔

رہورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کے صدر نے یہ طیارہ غیر قانونی طور پر خریدا۔ امریکی اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف نے ایسا طیارہ قبضے میں لیا جس پر ایک کمپنی کے ذریعے خریدے جانے کا الزام ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وینزویلا کے صدر نے یہ طیارہ 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں غیر قانونی طور پر خریدا۔ طیارہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ساتھیوں کے استعمال کرنے کیلئے امریکا سے بیرونِ ملک اسمگل کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ طیارے کو ضبط کرنے کیلئے  ریڈار کی مدد لی گئی۔

مئی 2023 سے طیارے کو وینزویلا کے فوجی اڈے سے خصوصی پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٹریکنگ سائٹ کا کہنا ہے کہ طیارے نے کل صبح سینٹو ڈومنگوں سے فورٹ لاؤدرڈیل کیلئے اڑان بھری اور پھر امریکی حکام نے طیارے کو فورڈ لاؤڈرڈیل ائیرپورٹ سے ہی تحویل میں لے لیا تھا۔

Related Posts