پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔ فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔ موجودہ حکومت کے 1 ماہ میں 84لوگ شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات غیر مستحکم ہیں۔ آپ 4 کروڑ ووٹ لینے والے کو کیسے مائنس کریں گے؟ پاکستان کی خارجہ پالیسی تنہا ہوگئی ہے۔

بیان میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔ ایک ماہ میں 84لوگ دہشت گردی سے شہید ہوئے۔ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ کیے جائیں۔

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ ضروری ہے کہ پاکستان کی تمام لیڈر شپ اور متعلقہ ادارے بیٹھ کر بات کریں۔ دریں اثناء فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معذرت کی اور کہا کہ میں الیکشن کمیشن کے مطابق چلنے کیلئے تیار ہوں۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر اپنے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔ میری معذرت قبول کرلیں۔ کمیشن کے 4رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے گزشتہ بار تحریری معافی جمع کرائی تھی، جیسے آپ نے کیپٹن (ر) صفدر اور جاوید لطیف کو نظر انداز کیا، ایسے ہی ہمیں بھی کردیں۔ ہمیں بھی اپنا سمجھیں۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ جواب جمع کرائیں، پھر دیکھتے ہیں۔

Related Posts