کیا بابر اعظم کی ضد قومی ٹیم کو جیتنے نہیں دیتی؟ محمد وسیم کے اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

بابر اعظم
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اب کپتان نہیں رہے، تاہم بابر اعظم کی ضد کے باعث قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں نہیں ہوسکیں۔ کچھ اسی قسم کے انکشافات سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران سابق چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم بہت ضدی ہیں جو سلیکشن کمیٹی کے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے خلاف اکثر مزاحمت کیا کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرویو کے دوران سابق سیلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر اس وقت کے کپتان بابر اعظم کو سمجھانا بہت مشکل رہا کیونکہ وہ ضد اور مزاحمت کرتے تھے۔ وہ تبدیلیوں کو قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر نہیں کرتے تھے۔

انٹرویو کے دوران سابق سیلیکٹر محمد وسیم نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی آل راؤنڈر عماد وسیم کا زخمی ہونا چھپالیا گیا، ہمیشہ اعظم خان کی فٹنس پر بات ہوتی ہے لیکن عماد وسیم کو بھی ایسے ہی مسئلے کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اسکواڈ سے نکال دیا گیا۔

سابق سیلیکٹر نے کہا کہ اسکواڈ سے نکالنے کا مقصد عماد وسیم کو اپنی فٹنس پر کام کرنے دینا تھا۔ میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔ لیکن ٹیم میں 4 کوچز کے باعث مختلف گروپس بن چکے جو کینسر کی صورت اختیار کر رہے ہیں، اگر وہ اسکواڈ کا حصہ رہے تو ملک جیت نہیں سکتا۔ میں نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے واپس بلا لیا۔

Related Posts