راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کا آج پانچواں اور آخری دن ہے جب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے 185رنز کے ہدف کے تعاقب میں رنز جوڑنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں ہی شعبوں میں کارکردگی مایوس کن رہی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف 274 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم صرف 262رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستانی پیسرز نے قومی کرکٹ ٹیم کو 274رنز کا ہدف دینے پر ابتدائی طور پر تو سہارا دے دیا، تاہم دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف صرف 172رنز اسکور کیے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے بعد بنگلہ دیش کو دونوں اننگز کا مشترکہ ہدف 185 عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ شاندار ہے۔
کیا پاکستان وائٹ واش ہوجائے گا؟
بدقسمتی سے اس سوال کا جواب ہاں میں ہے۔ اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہوسکتا ہے کہ بارش ہوجائے اور میچ پاکستان کی ہار اور وائٹ واش کی بجائے ڈرا ہوجائے تاہم آج کی بیٹنگ سے دکھائی دیتا ہے کہ بنگلہ دیش کے بیٹرز میچ میں تیز ترین رنز بنا کر میچ کو جلد سے جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔
میچ کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے 25 اوورز کے کھیل میں 2 وکٹس کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے ہیں اور 185 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے مزید 88 رنز درکار ہیں جنہیں عبور کرنا بظاہر بہت آسان نظر آتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








