حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر ملک بھرمیں تعطیل کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

12 rabiul awal 2024
(فوٹو: دی نیوز)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر ملک بھر میں 16ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے جو ہر سال 12ربیع الاوّل کو منائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہر سال 12 ربیع الاوّل کو اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کے موقعے پر عید میلاد النبی ﷺ منائی جاتی ہے۔ اس موقعے پر حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے اپنے 2024 کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاوّل کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جو رواں برس 16 ستمبر کو متوقع ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ نئے اسلامی مہینے کیلئے رویتِ ہلال کے بعد سامنے آئے گا۔ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔

کل 4ستمبر کو ہونے والے رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد 12 ربیع الاوّل کی حتمی تاریخ سامنے آسکے گی۔ اگر چاند نظر آگیا تو بیع الاوّل کی پہلی تاریخ 5 ستمبر کو جبکہ 12 ربیع الاوّل 16ستمبر کو ہوگی۔ ربیع الاوّل کا تمام مہینہ ہی حضور ﷺ کی ولادت کے باعث مقدس مانا جاتا ہے۔

ہر سال ربیع الاوّل کی آمد کے موقعے پر جلوس نکالے جاتے ہیں اور مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ مساجد میں نعت خوانی اور گھروں میں محفلِ میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقعے پر راتوں کو چراغاں بھی کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کا ماننا ہے کہ اس روز رسول اللہ ﷺ مومنوں کے گھرپر خود تشریف لاتے ہیں۔

Related Posts