ہندو مذہب چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ جس نے سہیلی کے شوہر سے شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ
(فوٹو: نیوز 18)

ہندو مذہب چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کا شمار انڈسٹری کی ایسی ہیروئنز میں کیا جاتا ہے جس نے وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنے نظریات بلکہ مذہب تک کو بدل ڈالا۔

بھارتی میڈیا (نیوز 18) کا کہنا ہے کہ ہنسیکا موٹوانی جو اس وقت تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اداکاری کررہی ہیں، انہوں نے 2سال قبل اپنی بہترین دوست کے سابق شوہر سہیل کتھوریا سے شادی کرلی تھی جو جین مت کے پیروکار ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کہتے ہیں محبت پر کسی کا بس نہیں چلتا۔ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو سہیل کتھوریا سے محبت ہوئی یا کوئی اور مسئلہ تھا؟ اس سے قطعِ نظر اس اداکارہ کی زندگی جدوجہد اور محنت پر مبنی ہے۔ پہلے رتیک روشن کے ساتھ ایک فلم میں کام کے بعد بالی ووڈ میں مزید کامیابی ہاتھ نہیں آسکی۔

پھر اس اداکارہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں قدم جمائے۔ 15سال کی عمر میں تیلگو فلم دیشمودورو میں جگناتھ اور الو ارجن کے ساتھ اداکاری کی۔ فلم ہٹ ہوئی تو ہنسیکا موٹوانی راتوں رات ساؤتھ کی سپر اسٹار بن گئیں اور کئی فلموں کی پیشکش ہونے لگی جنہیں اداکارہ نے استعمال بھی کیا۔

ٹی وی سیریز کی بات کی جائے تو ہنسیکا موٹوانی شاکا لاکا بوم بوم، کرشمہ کا کرشمہ، سون پری اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی جیسے ٹی وی سیریلز میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں۔ 2003 میں فلم کوئی مل گیا میں کام کیا تاہم آپ کا سرور میں لیڈ اداکارہ کے طورپر کامیاب نہیں ہوسکیں۔

ہنسیکا موٹوانی کی ذاتی زندگی پر اس وقت تنقید شروع ہوئی جب اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑا اور بدھ مذہب اختیار کرلیا۔ وکی پیڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرے لیے تناؤ سے آزادی کا بہترین طریقہ بدھ مت ہے۔ میں اس پر دل سے یقین بھی رکھتی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنسیکا موٹوانی کو اس وقت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی قریبی دوست رنکی کے سابق شوہر سہیل کتھوریا سے شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ دونوں کی شادی 4دسمبر 2022 کو جے پور میں ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی تنقید بھی کی تھی۔

Related Posts