کیریبین پریمئر لیگ2024 میں گیانا ایمیزون واریئرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 40 رنز سے شکست دیدی، آندرے فلیچر کی طوفانی اننگ رائیگاں چلی گئی۔
وارنر پارک میں ہونیوالے میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ اس اننگ میں شمرون ہٹمائر کی 39 گیندوں پر 91 رنز کی برق رفتار اننگ بھی شامل تھی۔
رحمت اللہ گرباز نے 37 گیندوں پر 69 اور کیمو پاؤل نے 14 گیندوں پر 30 رنز بناکر گیانا ایمیزون واریئرز کو 266 رنز کا ٹارگیٹ سیٹ کرنے میں مدد کی۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے ویراسامنے پری مل، کائل مائیرز اور انرچ نورجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 18 ویں اوور میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ آندرے فلیچر نے 33 گیندوں پر 81 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
شیرفین ردرفورڈ 12 گیندوں پر 34 اور مکائیل لوئس 21 گیندوں پر 31 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے اور پوری ٹیم 266 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
گیانا ایمیزون واریئرز کے گداکیش موتی اور عمران طاہر نے 3، 3 اور ڈیواین پیٹریوس نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کو 40 رنز سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








