تھوڑی سی جو پی لی ہے، کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکار نے موبائل وین فٹ پاتھ سے ماردی، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Drunk cop crashes police mobile van into footpath in Karachi

کراچی میں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار نے پولیس موبائل وین کا کنٹرول کھو دیا اور اسے فٹ پاتھ سے ٹکرا دیا۔

حادثے کی ویڈیو ایک عینی شاہد نے بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔فوٹیج میں ڈرائیور کو تباہ شدہ پولیس گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، گاڑی کو آگے اور پچھلے کافی نقصان پہنچا ہے۔

اس حادثے میں ایک اور کار کو بھی نقصان پہنچا، جسے کنٹرول سے باہر پولیس وین نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور جو مبینہ طور پر آف ڈیوٹی پولیس اہلکار تھا نشے کی حالت میں تھا۔

 

ایک نوجوان لڑکے کی کار حادثے میں تباہ ہو گئی،نوجوان نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے توازن کھو بیٹھا تھا اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک سے ہٹ گیا تھا۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے حالانکہ سرکاری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حادثے کی فلم بنانے والے شخص کی جانب سے واقعے کی جگہ نہیں بتائی گئی۔

Related Posts