دوبار پیار ہوا لیکن اب بس، فواد چوہدری نے دو کے بعد مزید شادیوں سے توبہ کیوں کرلی؟ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Chaudhry opens up about his two love marriages

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی، اپنی دو محبت کی شادیوں، مشاغل اور سفر کی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پر اپنی زندگی کے بارے میں حیران کن حقائق شیئر کیے۔انٹرویو کے دوران میزبان نے فوادچوہدری سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا۔ سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو شادیا ںکی ہیں۔

جب ان کی شادیوں کی نوعیت کے بارے میں پوچھا توفواد چوہدری نے دو سیکنڈ توقف کیا اور کہا کہ یہ محبت کی شادیاں تھیں تاہم تیسری بار شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جب ان کے شوق کے بارے میں سوال کیا گیا تو سابق وزیر نے جواب دیا کہ وہ جم جانے کے عادی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کرکٹ پاکستانیوں کا قومی مشغلہ ہے، گزشتہ موسم گرما میں میں نے بہت تیراکی کی تھی۔ آج کل میں ایک پروجیکٹ میں مصروف ہوں، لیکن میں دوبارہ جم شروع کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

فواد چوہدری نے ڈرائیونگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا لیکن وہ دنیا بھر میں گھومنا پسند کرتے ہیں۔

جب ان سے ان کے پسندیدہ مقامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے روس کے سینٹ پیٹرزبرگ کا ذکر کیا، جس کے فن تعمیر نے انھیں دنگ کر دیا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ پکوان آلو گھوشت اور دال چاول ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب میں کھانا پکانا بھی سیکھنا شروع کروں گا کیونکہ میری چھوٹی بیٹی کو کھانا پکانے کا شوق ہے۔

Related Posts