کراچی: ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرِ مبادلہ ذخائر پر رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ ماہ ختم ہونے والے ذخائر کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ملکی زرِ مبادلہ ذخائر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق زرِ مبادلہ 30 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3اعشاریہ 64 کروڑ ڈالرز کی سطح تک کم ہوئے۔
مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 30 اگست تک 14اعشاریہ 73ارب ڈالرز کی سطح پر تھے۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3اعشاریہ 34 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 9اعشاریہ 43ارب ڈالرز کی سطح پر ہیں جبکہ کمرشل بینکس کے ذخائر 6اعشاریہ 98 کروڑ ڈالرز کم ہوگئے۔
کمرشل بینکس کے ذخائر 5اعشاریہ 3ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔ اگست 2024 کے دوران ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 77اعشاریہ 29کروڑ ڈالرز تک بڑھ گئے تھے۔ ماہرین معیشت کی جانب سے زرِ مبادلہ ذخائر کی سطح کو تسلی بخش قرار دیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








