اب اللہ ہی بچاسکا ہے کیونکہ، لاہور میں کمسن ملازمہ پر ایسا تشدد کہ جان بچانا مشکل

تازہ ترین

تازہ ترین

کمسن ملازمہ
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور میں 15سالہ کمسن ملازمہ کو گرم پانی پلا پلا کر حالت خراب کرنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ مالکن نے گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں کے وار کرکے انسانیت سوز تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق مالکن نے گھریلو ملازمہ کو زبردستی گرم پانی پلایا۔ تشدد کے دوران گھریلو ملازمہ کی چیخیں سن کر ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پنجاب پولیس کے مطابق اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملازمہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرکے تشدد کرنے والی گھر کی مالکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کا اپنے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کیا، مجھے گرم پانی زبردستی پلاتی رہی جس سے حالت غیر ہوگئی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کمسن ملازمہ پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے عسکری 10 میں پیش آیا۔ تشدد کرنے والی خاتون کا نام فرح بی بی ہے جس نے گھریلو ملازمہ کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ ملازمہ کے والدین سے رابطے کیلئے کوشش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سات سالہ ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ

قبل ازیں ملتان میں 7سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نایاب نشتر ہسپتال کے اینٹی ریپ یونٹ میں ملازمہ کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ 7سالہ نایاب کو اس کی والدہ سائرہ بی بی نے آمنہ بیبی کے گھر پر چھوڑا تھا۔

نایاب کی 2 بڑی بہنیں پہلے ہی کام کے سلسلے میں وہیں رہائش پذیر تھیں۔ آمنہ بی بی نے نایاب کو کسی اور کے گھر کام کیلئے اطلاع دئیے بغیر بھیجا اور دو سے تین روز بعد بچی کو والدہ کے حوالے کیا گیا جس کی طبیعت خراب ہوچکی تھی۔ والدہ نے بچی سے زیادتی پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts