اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر میں غذائی قلت کا شکار افراد کے ہوشربا اعدادوشمار پر رپورٹ جاری کردی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس تباہ کن بھوک کا شکار افراد کی تعداد دو گناسے بڑھ گئی۔
خوراک کے بحران پر اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 20 لاکھ افراد غذائی عدم تحفظ کی انتہائی نازک صورتحال کا شکار ہیں، عالمی آئی پی سی پیمانے پر غذائی عدم تحفظ کی یہ سطح فیز 5 کے طور پر بیان کی جاتی ہے۔
غذائی عدم تحفظ کے فیز 5 میں خوراک کی انتہائی کمی ہوتی ہے جس میں شدید غذائی قلت کے باعث موت کا خدشہ ہوتا ہے اورخوراک کے بحران پر پریس بریفنگ کے دوران اقوامِ متحدہ کے ماہر معیشت نے کہا کہ اب فیز 5 کاسامنا کرنے والے افراد کی تعداد 2گنا سے زائد ہے۔
ماہر معیشت میکسمو ٹوریرو نے کہا کہ دنیا بھر میں خشک سالی اور بڑھتی ہوئی گھریلو خوراک کی قیمتوں کے باعث عوام کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ انہوں نے غذائی بحران سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کیلئے رسائی اور فنڈنگ کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








