پامیلا اینڈرسن کی فلم دی لاسٹ شو گرل آن لائن کیسے دیکھی جاسکتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پامیلا اینڈرسن
(فوٹو: آن لائن)

ہالی ووڈ کی فلم اسٹار پامیلا اینڈرسن کی فلم دی لاسٹ شوگرل رواں برس کی ایک خوبصورت ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی کیٹ گرسٹن نے تحریر کی۔

فلم میں بولڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن کے علاوہ جیمی لی کرٹس، ڈیو بیوٹسٹا، برینڈا سانگ، کیئرنین شپکا اور بلی لورڈ شامل ہیں۔ اپنے چہرے اور خوبصورتی کے علاوہ پامیلا اینڈرسن کو ان کی اداکاری اور ایکشن کیلئے بھی سراہا جاتا ہے۔

فلم کی کہانی

اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے دی لاسٹ شوگرل میں شیلی کا کردار ادا کیا ہے جو امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک شو گرل کا کردار ادا کرتی ہے جبکہ شو 30 سال تک کامیابی سے چلنے کے بعد اچانک بند ہوجاتا ہے اور فنکاروں کی شامت آجاتی ہے۔

پامیلا اینڈرسن سمیت دیگر فنکاروں کو اپنے مستقبل کیلئے اہم فیصلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ تمام فنکار ایک خاندان کی طرح مل جل کر اقدامات اٹھاتے ہیں۔ شیلی (پامیلا اینڈرسن) کوشش کرتی ہے کہ نئی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے جو اب مشکل ہوچکا ہے۔

لاسٹ شوگرل کی ریلیز

کینیڈین شہر ٹورنٹو کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دی لاسٹ شوگرل 6ستمبر 2024 کو ریلیز ہوئی تاہم فلم کو عوام کے سامنے سینما گھروں میں تاحال پیش نہیں کیا گیا۔ فلمی تجزیہ کاروں نے فلم پر مثبت رائے دی جبکہ ناقدین نے پامیلا اینڈرسن کے کردار کی تعریفیں کیں۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے بعد دی لاسٹ شوگرل کو منتخب مارکیٹس کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس کی تاریخ کا فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کے پریمیئر میں اداکارہ پامیلا اینڈرسن سمیت دیگر فنکاروں نے میڈیا کو فلم پر آگہی دی تھی۔

انتہائی مختصر پیمانے پر ریلیز کے باعث دی لاسٹ شوگرل نہ تو آن لائن دستیاب ہے اور نہ ہی کسی ویب سائٹ پر تاحال اس کی ویڈیو لیک کی گئی ہے۔ فلم کے سینما گھروں میں ریلیز کیے جانے کے بعد ہی اسے کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کی تاریخ سامنے آسکتی ہے۔

Related Posts