قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات، کیا اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ بڑھ رہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹارگٹ کلنگ
(فوٹو: سماء نیوز)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ شہرِ اقتدار میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ٹاور میں فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹ ڈیلر گارڈ سمیت جاں بحق ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں پیش آیا۔ نجی ٹاور میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شہزاد ستی نامی پراپرٹی ڈیلر اور سکیورٹی گارڈ کاوش شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے۔ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقعۂ واردات پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد کے مصروف کاروباری مرکز آئی 8 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ زخمی شخص جان بچانے کیلئے بھاگ کر ایک عمارت میں داخل ہوگیا تھا۔

ملزمان نے عمارت میں داخل ہونے والے زخمی شخص کو مزید فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول میانہ گوندل منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی تھا۔ دونوں واقعات سے محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts