سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں کیسے شامل ہوئیں؟ حقائق سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلینا گومز
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے صرف 32سال کی عمر میں دنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مشہورومعروف سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1اعشاریہ 3 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ سیلینا گومز نے بطور سرمایہ کار اور انفرادی کاروباری شخصیت معاشی میدان میں بھی ترقی کی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز نے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ گزشتہ 5سال میں سیلینا گومز نے اپنے میک اپ برانڈ رئیر بیوٹی کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کی اور اداکاری اور گلوکاری سے بھی پیسہ کمایا۔

معروف اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے اشتہارات اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے بھی عوامی توجہ حاصل کرکے برانڈز کی تشہیر کی اور وہاں سے بھی خوب کمائی کی۔ گلوکارہ سیلینا گومز نے میک اپ کے علاوہ ذہنی صحت کے متعلق ونڈر مائنڈ میں بھی پیسہ لگا رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیلینا گومز کے 42 کروڑ 40 لاکھ فالوورز موجود ہیں اور سیلینا گومز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر سب سے مقبول شخصیت بن گئی ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو اور دوسرے پر لیونل میسی موجود ہیں۔

Related Posts