خلیل الرحمٰن قمر کیس، ہنی ٹریپ کے ملزم نے ضمانت کی درخواست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں ملزم نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فریقین کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے جبکہ مقدمے کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ خلیل الرحمٰن قمر کی طرف سے وکیل زین قریشی اور ایڈووکیٹ مدثر چوہدری نے وکالت نامے جمع کرائے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا سے متعلق کیس میں گرفتار مرکزی ملزمہ آمنہ عروج پر تشدد کا الزام سامنے آنے کے بعد ملزمہ کی میڈیکل کی درخواست منظور کرلی۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ سے متعلق کیس کی ملزمہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے 7 روز قبل تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا  کہ میڈیکل رپورٹ سے ملزمہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد ثابت ہوا ہے۔

ہائیکورٹ  کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022کے تحت زیر حراست تشدد جرم ہے، ملزموں کو سزا دینی ہے تو کیس کی تفتیش ضروری ہے۔ آمنہ عروج کا کہنا تھا کہ اس پر جسمانی ریمانڈ کے دوران جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts