اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسوں پر پابندی عائد، حکومت نے قانون پاس کرلیا، پی ٹی آئی جلسے کا کیا بنے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

صدر مملکت آصف زرداری  نے اسلام آباد  میں جلسے، جلوس  ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل  پر  دستخط کردیے، جس کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جلسے پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل قانون بن گیا جو ساتھ ہی فوری نافذ العمل ہوگا، قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ کا نام  دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کوئی بھی جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالا جاسکےگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار  ہوگا۔ مجسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر کو مظاہرین کو منتشر کرنے کی ہدایت دے سکتا ہے۔ غیر قانونی جلسے میں شریک افراد کو گرفتار  اور  حراست میں لیا جاسکتا ہے، ایسے افراد کو 10سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Related Posts