پنجاب میں بچوں سے بدفعلی، ویڈیوز بنا کر وائرل کرنیوالا گروہ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں سے بدفعلی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بچوں سے بدفعلی کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والا گروہ سامنے آگیا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ پاکستان کا اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ  پاکپتن میں سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی کرکے بچوں سے بدفعلی کرنیوالا گینگ سرگرم ہے۔ بچوں سے بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے اور پھر ویڈیوز دِکھا کر رقم وصول کیے جانے کا اِنکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پر بچے کی ویڈیو وائرل کردی۔ بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی قائم کرکے بدفعلی اور پھر زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کا پتہ چل گیا۔ ملزمان بچوں کو انکے زیادتی کی ویڈیوز دِکھا کر بلیک میل کرتے ہیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ مُبینہ طور پر بچوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا، پیسے نہ مِلنے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔بلیک  میلنگ کے شِکار نویں جماعت کے طالبعلم نے بھانڈا پھوڑ دیا، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ بلیک میلنگ کا شِکار رہنے والا بچہ لب کشائی پر مجبور ہوگیا۔

ماضی میں ملزمان نویں جماعت کے بچے کو ویڈیو دکھا کا بلیک میل کرتے رہے، ملزمان نے طالبعلم کو بلیک میل کرکے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقد رقم لوٹ لی، طالبعلم آن لائن ایپس سے قرض اور گھر سے پیسے اور موبائل چوری کرکے بھتہ دیتا رہا جس سے نئے مسائل پیدا ہوگئے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے پاس متعد د بچوں کی ویڈیوز ہونے کا اِنکشاف ہوا ہے ۔شہریوں نے سفاک ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزی ملزم علی شاہ تاحال مفرور ہے۔

Related Posts