گلوکارہ کی زندگی کا سب سے بڑا سچ، صنم ماروی نے 3 شادیوں کی وجہ بتا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

صنم ماروی
(فوٹو: آن لائن)

مشہورومعروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا سچ بتاتے ہوئے اپنی 3 شادیوں کی وجوہات بیان کی ہیں۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد میں نے دوسری شادی اپنی خالہ کے بیٹے سے کی جو پہلے گاؤں مین رہتے تھے اور بعد ازاں لاہور منتقل ہوگئے۔

گفتگو کے دوران گلوکارہ سنم ماروی نے کہا کہ موسیقی کے آغاز سے قبل میرے دوسرے شوہر کے کئی افیئرز تھے لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور میں اس وقت گلوکارہ بھی نہیں بنی تھی۔ کیرئیر میں شہرت ملنے کے بعد میں خودمختار ہوگئی۔

گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ خودمختاری کے بعد میں نے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات اور تشدد برداشت نہ کرنے اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل شادی بچانے کیلئے بہت کچھ برداشت کرنا پڑا، لیکن معاملات برداشت سے باہر ہونے پر شوہر سے خلع لے لی۔

صنم ماروی نے کہا کہ خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک چلتا رہا، لیکن پھر بچون کی خاطر کیس سے دستبردار ہوگئی۔ اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ یہاں رہتی ہے۔ میری تیسری شادی کچھ ہی عرصہ قبل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے تیسرے شوہر کا نام حبیب ہے جو ایک بہترین انسان ہیں اور ہماری ازدواجی زندگی بہت خوشی سے گزر رہی ہے۔ یاد رہے کہ صنم ماروی کی پہلی شادی 18سال کی عمر میں ہوئی تھی لیکن ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد سال 2009 میں کراچی میں قتل کردئیے گئے تھے۔

Related Posts