اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کو گزشتہ رات گرفتار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چند روز قبل شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ میں مضحکہ خیز بیان میں کہا تھا کہ گھر پر چھاپے کے وقت شرٹ ٹرررر کرکے پھٹ گئی تھی اور گزشتہ شام ان کی اپنی گرفتاری اور گریبان سے پکڑنے کر گھسیٹنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی کچھ ایسے ہی کمنٹ کررہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں شیر افضل مروت کو گرفتاری سے قبل اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ سلگاتے ہوئے دکھایا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے روز اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا جس میں وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی جبکہ اداروں اور اہم شخصیات کو بھی تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وقت رکن اسمبلی زرتاج گل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورا سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








