شردھا کپور کی استری 2 مقبولیت کی بلندیوں کی طرف گامزن، اب تک کتنا پیسہ کمالیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

stree 2 box office collection

شردھا کپور کی فلم استری 2شاندار کامیابی کی طرف گامزن، فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر 530کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کی مجموعی کمائی 750 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

استری 2 ایک ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں چاندیری نامی گاؤں کی ایک پراسرار کہانی دکھائی گئی ہے، جہاں “سرکٹا” نامی ایک بھوت عورتوں کو اغوا کرتا ہے۔ فلم میں شردھا کپور کے ساتھ راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی اور ابھشیک بنرجی نے اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ اکشے کمار اور ورون دھون نے مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی ابتدا میں چاندیری گاؤں کی پراسراریت کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں عورتیں سرکٹا بھوت سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم کا اختتام اس وقت ہوتا ہے جب گاؤں کے لوگ اور فلم کے مرکزی کردار سرکٹا بھوت سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ فلم اپنی کہانی، کرداروں کی کارکردگی اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہوئی ہے۔

Related Posts