ملتان میں گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر نوجوان نے بزرگ شہری کو گولی ماردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Senior citizen killed by man during road rage incident in Multan

ملتان میں بوسن روڈ پر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر مبینہ طور پر ایک شخص نے ایک بزرگ شہری کو قتل کر دیا۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب بوڑھے شخص نے گاڑی کو اوور ٹیک کیا جس سے پرتشدد ردعمل سامنے آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مشتعل ڈرائیور نے اپنی کار روکی اور معمر شخص پر حملہ کیا جس سے جھگڑا بڑھ گیا اور نوجوان نے بزرگ شہری کو گولی ماردی۔بزرگ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

قریبی ٹریفک وارڈن نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ لیا، جسے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts