جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے اغواء کے بعد زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

Polio worker reportedly abducted, raped in Sindh’s Jacobabad

سندھ کے علاقے جیکب آباد میں مبینہ طور پر پولیو ورکر کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق بدھ کے روز ایک تکلیف دہ واقعے میں جیکب آباد میں مبینہ طور پر ایک پولیو ورکر کو اغواء کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔یہ واقعہ مولا داد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں دیتھا میں پیش آیا۔

ڈی سی ظہور مری نے تصدیق کی کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، متاثرہ خاتون کو سخت سیکورٹی میں جیمز اسپتال لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا، “متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔

پولیو ورکر نے دعویٰ کیا کہ دو مسلح افراد نے اسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی آڑ میں ورغلایا۔ ڈی سی نے کہا ہے کہ “مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،جلد ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Related Posts