کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے توہینِ مذہب کے ملزم کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر مذہبی جذبات بھڑک جانے کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کو بدھ کے روز تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس اہلکار نے تھانے میں بند ملزم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔
حکام کا کہناہے کہ توہین مذہب کے ملزم کو تھانے میں حراست کے دوران ہلاک کرنا خلافِ قاون ہے۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کیلئے پولیس اہلکار سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزم کو اسپنی روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بدھ کے روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سے گرفتار ہونے والے شخص کو خروٹ آباد تھانے منتقل کردیا تھا۔ مشتعل شہری ملزم کو خود پکڑ کر قتل کرنا چاہتے تھے۔ شہریوں نے اجتماعی طور پر تھانے پر حملہ بھی کردیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








