سینٹ لوسیا کنگز نے کھلاڑیوں کی غیر معمولی فیلڈنگ اور بیٹنگ کی وجہ سے سینٹ کٹس پیٹریاٹس کے خلاف 178 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
سینٹ کٹس پیٹریاٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
اینڈریو فلیچر نے سینٹ کٹس پیٹریاٹس کی جانب سے 50 گیندوں پر 62 رنز بنا کرآزاری جوزف کی گیند پرڈیوڈ ویز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
سینٹ لوسیا کنگز کی اننگز کا آغاز فاف ڈو پلیسس اور جانسن چارلس نے کیا۔ ڈو پلیسس نے دھماکہ خیز آغاز کرتے ہوئے اننگز کی دوسری گیند پر باؤنڈری لگائی اور بالآخر 31 گیندوں پر 62 رنز بنائے ۔
12 اوورز کے بعد دو وکٹیں گنوانے کے باوجود کنگز نے مقابلہ جاری رکھا۔ جانسن چارلس نے سی پی ایل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی کے طور پر ریکارڈ قائم کیا، سولہویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔
پندرہویں اوور میں راجا پاکسے کے آؤٹ ہونے پر کنگز کا اسکور 161 رنز پر پہنچ چکا تھا، آخر میں روسٹن چیزنے باؤنڈری کے ساتھ فتح پر مہر لگاتے ہوئے کنگز کو کامیابی دلائی۔یہ فتح کنگز کی پانچ میچوں میں سیزن کی تیسری جیت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








