پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے ’سستی بستی‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی، لائیو اسٹاک اور فشریز سید نجمی عالم نے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سستی بستی منصوبے کا ہدف متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی منظوری سندھ کے غریبوں کو اپنے گھر بنانے میں مدد دینے کے لیے دی گئی ہے، اس کے ساتھ صوبے کی کچی آبادیوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے ڈیمالیشن اسکواڈز بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
نجمی عالم نے کہا کہ اس منصوبے کا نام “سستی بستی” ہے اور یہ ان کی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ہے۔
اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے سالانہ بجٹ اور منٹس کی بھی منظوری دی گئی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد یوسف بلوچ، عروبہ ربانی، حیدرآباد کے میئر کاشف شورو، سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ اور دیگر گورننگ باڈی ممبران نے شرکت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








