پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کا میچ اسٹیڈیم میں فری کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو کرکٹ ٹائمز

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ مہمان خواتین ٹیم جوہانسبرگ سے دبئی ہوتی ہوئی لاہور پہنچی اور پھر لاہور سے ملتان کا رخ کیا۔

لاہور کے ایئر پورٹ پر جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کا پاکستانی حکام کی جانب سے پر تپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کو روایتی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 16، 18 اور 20 ستمر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں کل ٹریننگ کریں گی۔

دوسری جانب پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ پی سی بی نے ملتان اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شائقین اسٹیڈیم میں مفت داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔

Related Posts