حسینہ واجد کی متعصب بھارت نواز حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیش سے حیران کن واقعات کی اطلاع سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے کہ بنگلا دیش میں پہلی بار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر ڈھاکا کے نیشنل پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا اور نہ ہی بنگلا دیش وجود میں آتا، بنگلا دیش کو پاکستان اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور قائد اعظم پر لکھی گئی ایک نظم بھی پڑھی گئی۔
بنگلا دیش میں زیر تعلیم دو پاکستانی طلبا نے گیت گاکر قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








